طویرقی اسٹیل کا اسٹیل ملز کی نجکاری میں دلچسپی کا اظہار

سعودی کمپنی کے حکام کوسہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی، مفتاح اسماعیل

پاکستان کورین سرمایہ کاروں کیلیے اکنامک زون تعمیر کرنے پر رضامند ہوگیا، انٹرویو فوٹو: فائل

وزیر مملکت و چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی الاطویرقی اسٹیل نے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری میں حصہ لینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔


''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کا تمام تر پراسیس نجکاری کمیشن کرے گا، الاطویرقی اسٹیل کے حکام نے غیر رسمی گفتگو میں یہ دلچسپی ظاہر کی ہے جس پر انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ نجکاری پروگرام میں حصہ لینے کے خواہاں دیگر مختلف بین الاقوامی اداروں کی طرح انہیں بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر دلچسپی ظاہر کرنے والے اداروں میں سعودی عرب کی الطویرقی ملز بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کوریا کے سرمایہ کاروں کے لیے خصوصی اکنامک زون تعمیر کرنے پر رضامند ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں جنوبی کوریا کے وزیر تجارت اور ان کی ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دے رکھی ہے۔
Load Next Story