حصص مارکیٹ میں تیزی 92 پوائنٹس کا اضافہ

39 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی21 ارب36 کروڑ13 لاکھ62 ہزار80 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

39 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی21 ارب36 کروڑ13 لاکھ62 ہزار80 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ فوٹو: آن لائن/فائل

لسٹڈ کمپنیوں کے مالیاتی نتائج کا سیزن شروع ہونے اورمثبت نتائج کی توقعات پر سرمایہ کاری کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کوایک بارپھرتیزی کا عنصر غالب رہا جس سے انڈیکس کی29700 کی حد بحال ہوگئی۔


39 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی21 ارب36 کروڑ13 لاکھ62 ہزار80 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ماہرین اسٹاک وتاجران کا کہنا تھا کہ بدھ کی تیزی میں سیمنٹ سیکٹر کے علاوہ ایم سی بی بینک اور پاک آئل فیلڈ کے حصص نے اہم کردار ادا کیا ہے جس میں سرمایہ کاری حجم بڑھنے اور خریداری کے باعث مارکیٹ کا مورال تیزی کی جانب گامزن ہوا، ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں، بینکوں و مالیاتی اداروں، میوچل فنڈزاور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر 95 لاکھ89 ہزار922 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا جبکہ اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے86 لاکھ2 ہزار332 ڈالر، این بی ایف سیز کی جانب سے 77 ہزار519 ڈالراور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے9 لاکھ75 ہزار 368 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی۔

تیزی کے سبب کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس92.20 پوائنٹس کے اضافے سے 29776.17 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 99.32 پوائنٹس کے اضافے سے 20654.40 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس117.88 پوائنٹس کے اضافے سے 48217.09 ہوگیا، کاروباری حجم منگل کی نسبت 4.61 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر11 کروڑ28 لاکھ210 حصص کے سودے ہوئے، کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار342 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں132 کے بھاؤ میں اضافہ، 175 کے دام میں کمی اور32 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Load Next Story