پی ٹی سی ایل کو دوسری سہ ماہی میں 69 ارب روپے منافع
دوسری سہ ماہی کے مضبو ط نتائج ہماری فعال کارپوریٹ حکمت عملی اور صارفین کی تعداد میں اضافے کی بدولت ہے، صدرو سی ای او
دوسری سہ ماہی کے مضبو ط نتائج ہماری فعال کارپوریٹ حکمت عملی اور صارفین کی تعداد میں اضافے کی بدولت ہے، صدرو سی ای او پی ٹی سی ایل فوٹو: فائل
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے 30 جون 2014 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی میں 42.8 ارب روپے مالیت کی آمدنی حاصل کی جو گزشتہ سال کی اسی مدت سے 7 فیصد زائد ہے۔
زیرتبصرہ مدت کے دوران کمپنی کے خالص منافع کی مالیت 6.9 ارب روپے رہی جبکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حصص یافتگان کے لیے 10 فیصد نقد منافع دینے کا اعلان کیا ہے، پی ٹی سی ایل کے مذکورہ بہترین مالی نتائج فکسڈ اور وائرلیس براڈ بینڈ بزنس میں نمو کا نتیجہ ہیں۔
پی ٹی سی ایل کے صدرو سی ای او ولید ارشید نے کمپنی کی مضبوط کارکردگی پر تشکر کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری سہ ماہی کے مضبوط نتائج ہماری فعال کارپوریٹ حکمت عملی اور صارفین کی تعداد میں اضافے کی بدولت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی کام مارکیٹ میں سخت مقابلے کے باوجود پی ٹی سی ایل نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھا جو انڈسٹری کے لیے قابل تقلید ہے۔