عیدالفطر کی تیاریاں مصنوعی زیورات کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوگیا
بازاروں میں مصنوعی زیورات کے عارضی اسٹالز قائم، ملبوسات کی میچنگ والی جڑائو جیولری کی طلب بھی بڑھ گئی
کلفٹن میں لگائی جانے والی نمائش میں خواتین عید الفطر کے حوالے سے دیدہ زیب مصنوعی زیورات پسند کر رہی ہیں۔ فوٹو: محمد نعمان/ایکسپریس
WASHINGTON DC:
عید کیلیے مصنوعی زیورات کی مانگ بڑھنے سے شہر میں مصنوعی زیورات کی خرید و فروخت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔
شہر کے مختلف بازاروں میں مصنوعی زیورات کے عارضی اسٹالز قائم کردیے گئے ہیں جہاں دیدہ زیب جیولری فروخت کی جارہی ہے، جیولری کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ عید پرجیولری کی فروخت میں عام دنوں کی نسبت 10گنا اضافہ ہو جاتا ہے، ہلکی پھلکی جیولری کے ساتھ ملبوسات کی میچنگ والی جڑائو جیولری کی طلب بھی بڑھ جاتی ہے، اسمال ٹریڈرز آرٹیفیشل جیولری ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد صابر نے بتایا کہ اس سال بولٹن مارکیٹ میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے یہی وجہ ہے کہ مصنوعی زیورات کا کاروبار کرنے و الوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔
بولٹن مارکیٹ مصنوعی زیورات کی سب سے بڑی تھوک مارکیٹ ہے جہاں سے مصنوعی زیورات دیگر شہروں کو بھی سپلائی کیے جاتے ہیں،انھوں نے بتایا کہ ہر سال چین سے درآمد شدہ مصنوعی زیورات کا مارکیٹ شیئر بڑھ جاتا ہے جو اس سال بڑھ کر 90فیصد تک پہنچ چکا ہے جبکہ پاکستان میں تیار کی جانے والی جیولری کا حصہ 5فیصد سے بھی کم ہے باقی 5فیصد میں تھائی لینڈ اور بھارت سے درآمد کی جانیو الی جیولری شامل ہے تاہم چینی مصنوعات کے مقابلے میں مہنگی ہونے کی وجہ سے ان کا شیئر بہت کم ہے۔
علاوہ ازیں بولٹن مارکیٹ میں مصنوعی زیورات کی تھوک مارکیٹ20ویں روزے کے بعد سے رات گئے تک کھولی جائیگی، بولٹن مارکیٹ میں گزشتہ سال بھتا خوروں کا راج تھا جس کی وجہ سے افطار کے بعد مارکیٹ بند کردی جاتی تھی تاہم اس سال شہر میں جاری آپریشن کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال میں کافی حد تک بہتری آئی ہے ان دنوں بولٹن مارکیٹ کے باہر مین سڑک کی دکانیں افطار کے بعد بھی کھولی جارہی ہیں اور کاروباری رونقیں کافی حد تک بحال ہوچکی ہیں۔
اسمال ٹریڈرز آرٹیفیشل جیولری ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں ایسوسی ایشن کے اراکین کا اجلاس بلایا جائے گا تاکہ بازار کو رات گئے تک کھولنے کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا جاسکے، انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے وہ پولیس اور دیگر حکام سے بھی اپیل کریں گے کہ بازار کی رونقیں مکمل طور پر بحال کرنے کے لیے سیکیوریٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں۔