گال ٹیسٹ مضبوط آغاز کے بعد جنوبی افریقی بیٹنگ لڑ کھڑانے لگی
پروٹیز نے 268 رنزپر5 وکٹیں گنوا دیں، ایلجر سری لنکا میں سنچری جڑنے والے پہلے پروٹیز اوپنر بن گئے
پروٹیز نے 268 رنزپر5 وکٹیں گنوا دیں، ایلجر سری لنکا میں سنچری جڑنے والے پہلے پروٹیز اوپنر بن گئے ۔ فوٹو : اے ایف پی
گال ٹیسٹ میں مضبوط آغاز کے بعد جنوبی افریقی بیٹنگ لڑکھڑانے لگی، دن کے اختتام تک 268 رنز پر 5 وکٹیں گنوادیں۔
ڈین ایلجر سری لنکا میں سنچری جڑنے والے پہلے پروٹیز اوپنر بن گئے، پہلی بار ون ڈائون پوزیشن پر بیٹنگ کرنے والے فاف ڈو پلیسی نے بھی80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بطور کپتان پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ہاشم آملا صرف 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، آخری سیشن میں میزبان سائیڈ نے 4 وکٹوں کے ساتھ کم بیک کیا، سورنگا لکمل اور دلروان پریرا نے 2،2پلیئرز کو ٹھکانے لگایا۔ تفصیلات کے مطابق ہاشم آملا نے ٹاس جیتنے پر خشک وکٹ کے بعد میں ٹرن لینے کے امکان کو ذہن میں رکھتے ہوئے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ڈین ایلجر کو اوپننگ کیلیے بھیجا گیا۔
وہ ملک سے باہر پہلی اور مجموعی طور پر تیسری بار اوپنر کے طور پر کھیل رہے تھے، انھوں نے اپنی اس ترقی کا جواب شاندار سنچری سے دیا،ایلجر اور الویرو پیٹرسن نے نئی گیند اور شمندا ایرنگا و سورنگا لکمل کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے 4 رنز فی اوورز سے زائدکی رفتار سے 70 رنز جوڑے، اس موقع پر پریرا نے پیٹرسن کیخلاف ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل کی جس پر امپائر کیٹل برو نے انگلی اٹھا دی،اوپنر کو اپنے آئوٹ ہونے کا یقین نہیں تھا اس لیے تھرڈ امپائر سے رجوع کیا گیا، ہاک آئی نے بھی ان کے آئوٹ ہونے کی تصدیق کردی، انھوں نے 34 رنز بنائے۔ پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں تیسری پوزیشن پر کھیلنے والے فاف ڈو پلیسی اور ایلجر کے درمیان دوسری وکٹ کیلیے 125 رنز کی شراکت ہوئی۔
ایلجر اس دوران سری لنکن سرزمین پر سنچری اسکور کرنے والے جنوبی افریقہ کے پہلے اوپنر بنے، وہ 103 رنز پر لکمل کی گیند پر وکٹ کیپر دنیش چندیمل کا کیچ بن گئے، کپتان ہاشم آملا صرف 11 رنز بنا سکے، ہیراتھ کی گیند کو انھوں نے ایکسٹرا کور کی جانب کھیلنا چاہا مگر سلو گیند کی وجہ سے ٹائمنگ متاثر ہوئی جس کا نتیجہ پریرا کے ہاتھوں کیچ کی صورت میں نکلا۔ ڈوپلیسی کو 80 رنز پر پریرا نے کوشل سلوا کی مدد سے قابو کیا، ڈی ویلیئرز بھی 21 رنز پر لکمل کی گیند پر بولڈ ہوگئے، جب دن کا اختتام ہوا تو کونٹین ڈی کاک 17 پر کھیل رہے تھے جبکہ دوسرے اینڈ پر موجود نائٹ واچ مین ڈیل اسٹین نے کھاتہ بھی نہیں کھولا تھا۔