صدرڈاکوؤں کی فائرنگ سے سبزی فروش ہلاک کار سوار زخمی

ملزمان کار سوار جاوید سے لوٹ مار کر رہے تھے، سبزی فروش نے شور مچادیا

شہاب الدین مارکیٹ کے دکانداروں کا احتجاج،بلال کالونی میں فیض اللہ زخمی فوٹو: فائل

FAISALABAD:
صدر پارکنگ پلازہ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سبزی فروش ہلاک کار سوار سمیت2 افراد زخمی ہو گئے۔


تفصیلات کے مطابق بریگیڈ کے علاقے نیو پریڈی اسٹریٹ پارکنگ پلازہ کے سامنے شہاب الدین مارکیٹ بلاک 2 میں ایک موٹر سائیکل پر سوار 2ملزمان نے سبزی کی دکان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سبزی فروش 28 سالہ محمد سلطان ولد نذیر الدین اور دکان کے قریب سوزوکی کار نمبراے وی این 664 میں سوار30 سالہ جاوید زخمی ہوگئے ، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ محمد سلطان دوران سفر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، ایس ایچ او بریگیڈ غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کار سوار جاوید سے لوٹ مار کررہے تھے کہ سبزی فروش محمد سلطان نے شور مچا دیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

مقتول نیو کراچی سیکٹر 5/E کا رہائشی تھا جبکہ زخمی جاوید پی ای سی ایچ بلاک2 کا رہائشی ہے سبزی فروش کی ہلاکت کے بعد شہاب الدین مارکیٹ کے دکانداروں نے احتجاجاً اپنی دکانیں بند کردیں سڑک ٹریفک کے لیے بند کر کے ٹائر جلائے، کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے کورنگی بلال کالونی سیکٹر 8-C محمد علی گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے27 سالہ فیض اﷲ ولد سعد اﷲ شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا گیا ۔
Load Next Story