13گھنٹے کے بعد آئل ملزمیں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا
آگ بجھانے کے دوران چار فائرفائٹرز بے ہوش ہوئے جنہیں فوری طبی امداد دی گئی.
شیرشاہ : آئل فیکٹری میں لگنے والی آگ کوفائربریگیڈ کاعملہ اسنارکل کے ذریعے بجھانے میں مصروف ہے،آتشزدگی کے سبب فیکٹری سے دھوئیںکے بادل بلندہورہے ہیں فوٹو : ایکسپریس
KARACHI:
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ فائربریگیڈ نے 13گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آئل ملز میں لگنے والی آگ پر قابوپالیا۔
اس آپریشن میں فائربریگیڈ کے ساتھ ساتھ ریسکیو،محکمہ میونسپل سروسز،محکمہ مشین پول، کے پی ٹی،پاکستان ایئر فورس،سول ایوی ایشن اور کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی34 گاڑیوں اور عملے نے بھی حصہ لیا۔
آگ بجھانے کے دوران چار فائرفائٹرز بے ہوش ہوئے جنہیں فوری طبی امداد دی گئی، یہ با تیں ایڈمنسٹریٹربلدیہ عظمیٰ کراچی محمد حسین سید نے متاثرہ آئل ملز کے دورے کے موقع پر کہیں ۔
تفصیلات کے مطابق صبح 2بجے سائٹ کے علاقے پراچہ چوک پر واقع پراچہ آئل ملز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔