مقدمے کا چالان جمع نہ کرانے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس

عدالت نے22ستمبر تک چالان جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی تاحال جمع نہیں کرایا گیا.

تھانہ حیدری کے حوالات میں ملزم طیب کو ایچ سی سکندر اور بلال نے تشدد کے بعد قتل کردیا تھا فوٹو : ایکسپریس

جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی آصف احمد نے تھانہ حیدری کے حوالات میں ملزم کو تشدد کے بعد قتل کرنے کے الزام میں گرفتار

2پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمے کا حتمی چالان جمع نہ کرانے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے اور26 ستمبر تک جواب طلب کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق 6ستمبر کو تھانہ حیدری کے حوالات میں چوری کے الزام میں گرفتار مقتول طیب کو ایچ سی سکندر علی چنہ اور بلال نے تشدد کے بعد قتل کردیا تھا، تھانہ تیموریہ نے دونوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے فاضل عدالت سے ریمانڈ حاصل کیا تھا ۔

17ستمبر کو فاضل عدالت نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا اور تفتیشی افسر کو22 ستمبر تک بغیر کسی تاخیری کے مقدمے کا چالان جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

تاہم تفتیشی افسر تاحال مقدمے کا چالان جمع نہیں کرایا اور نہ عدالت کو تاخیری کی کوئی وجہ سے آگاہ کیا جس پر فاضل عدالت نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔
Load Next Story