جمعہ کو ہونیوالے پرتشدد واقعات کے مقدمات تھانوں میں درج

ہلاکتوں،ہنگامہ آرائی،موبائلیں و املاک نذر آتش اور اسلحہ ایکٹ کے تحت درج کیے گئے

پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں، ہنگامہ آرائی، املاک لوٹنے اور نذر آتش کرنے کے مقدمات متعلقہ تھانوں میں درج کرلیے گئے۔ فوٹو : فائل

SILVERSTONE:
جمعہ کو شہر میں ہونیوالے پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں، ہنگامہ آرائی، املاک لوٹنے اور نذر آتش کرنے کے مقدمات متعلقہ تھانوں میں درج کرلیے گئے۔

بیشتر مقدمات میں متعدد افراد کو گرفتار جبکہ چند مقدمات نامزد ملزمان کیخلاف بھی درج کیے گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق نیٹی جیٹی پل پر ہلاکتوں، ہنگامہ آرائی اور جلائو گھیرائو کے7مقدمات جیکسن تھانے میں درج کیے گئے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ سرکاری مدعیت میں سابق ٹائون ناظم آصف، اس کے بیٹے قاری بلال، کاشف قادری، سابق رکن اسمبلی گل رحمن کے بیٹے وحید مغل، سابق یو سی ناظم کیماڑی جبار، حکیم صابر اور رزاق بابو سمیت23افراد کیخلاف درج کرکے انھیں گرفتار کرلیا گیا۔

748/12 سے 753/12 تک بھی مقدمات درج کیے گئے جن میں سے5مقدمات اسلحہ آرڈیننس اور ایک ہنگامہ آرائی کا درج کیا گیا ہے۔
Load Next Story