جاندار پچ پر بھارتی بیٹنگ کی جان نکل گئی راہنے نے لاج رکھ لی
راہنے نے سنچری بنا کر145پر7 وکٹیں گنوانے والی مہمان ٹیم کا مجموعہ 290 تک پہنچا دیا
لندن: لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن بھارتی بیٹسمین اجنکیا راہنے کا سوئپ شاٹ، انھوں نے سنچری بناکر انگلینڈ کیخلاف ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔ فوٹو: اے ایف پی
لارڈز کی جاندار پچ پر بھارتی بیٹنگ کی جان نکل گئی، 145 رنز پر7 وکٹیں گنوانے والی مہمان ٹیم کی اجنکیا راہنے نے لاج رکھ لی۔
ان کی سنچری نے ابتدائی روز مجموعی اسکور9 وکٹ پر290 تک پہنچا دیا، میٹ پرائرنے2کیچز ڈراپ کیے، محمد شامی اور ایشانت شرما پر مشتمل آخری جوڑی انگلش فاسٹ بولرز کے حملے سہتے ہوئے اننگز کو دوسرے دن لے جانے میں کامیاب رہی، شیکھردھون، مہندرا دھونی، رویندرا جڈیجا اوراسٹورٹ بنی10رنز تک بھی نہیں پہنچ پائے، سر پر پابندی کی تلوار لٹکنے کے باوجود جیمز اینڈرسن4وکٹیں لینے میں کامیاب رہے، اسٹورٹ براڈ نے 2پلیئرز کو آؤٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلش کپتان الیسٹرکک نے فاسٹ بولرز کیلیے معاون گرین ٹاپ وکٹ پر ٹاس جیتنے کے بعد حسب توقع بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، میزبان نے مہمان ٹیم کو شروع میں گھیرنے کے بعد اپنی گرفت ڈھیلی کردی جس سے وہ اپنی اننگز کو دوسرے دن تک لے جانے میں کامیاب رہی، میٹ پرائر نے آغاز میں ہی2کیچز ڈراپ کیے جس کی وجہ سے لنچ تک بھارت نے 2 وکٹ پر 73 رنز بنالیے، جیمز اینڈرسن نے تیسرے اوور میں لیفٹ ہینڈر شیکھر دھون کو آئوٹ سائیڈ لیگ اسٹمپ گیند کی جو تیزی سے کٹ ہوئی اور بیٹ کا کنارہ چھوتے ہوئے تھرڈ سلپ میں موجود گیری بیلنس کے ہاتھوں میں لینڈ کرگئی۔
11 کے مجموعی اسکور پر ہی بھارت کی گرنے والی وکٹوں کی تعداد 2 ہوجاتی اگراسٹورٹ براڈ کی گیند پر پرائر نے مرلی وجے کا صفر پر کیچ ڈراپ نہ کیا ہوتا، وجے نے ٹرینٹ برج میں سنچری اسکور کی تھی مگر یہاں24 رنز پر لیام پلنکٹ کا شکار بن گئے، گیری بیلنس نے تھرڈ سلپ میں دوسرا کیچ تھاما۔ لنچ سے قبل میٹ پرائر نے بھارت کے خطرناک بیٹسمین ویرات کوہلی کا کیچ ڈراپ کردیا مگر وہ کھانا کھا کر آنے کے بعد صرف پانچ رنز ہی مزید بنا پائے، 25 کے انفرادی اسکور پر کوہلی نے اینڈرسن کی گیند کو آگے بڑھ کر کھیلنا چاہا، مگر وہ بیٹ کو چھوتی ہوئی عقب میں گئی، تیزی سے پرائر نے دائیں جانب ڈائیو لگا کر کیچ تھام لیا۔
یہ لارڈز میں جیمز اینڈرسن کی 70 ویں وکٹ تھی، اس طرح انھوں نے اس تاریخی وینیو پر زیادہ وکٹوں کا ای ین بوتھم کا ریکارڈ توڑ دیا، اس سے قبل شیکھر دھون کو آئوٹ کرکے وہ بوتھم کا ہی انگلینڈ میں سب سے زیادہ 229 وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی توڑ چکے تھے۔ آل رائونڈربین اسٹوکس نے چتیشور پجارا (28) کو میدان بدر کیا، دھونی صرف ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے، اسٹورٹ براڈ کی فل لینتھ ڈلیوری پر وہ میٹ پرائر کے ہاتھوں کیچ ہوئے، یہ براڈ کی 250 ویں ٹیسٹ وکٹ ثابت ہوئی۔
جب جڈیجا میدان میں اترے تو کرائوڈ نے روایت کے برخلاف ان پر فقرے کسے، اس کی وجہ ان کا اینڈرسن سے گذشتہ میچ میں ہونے والا تنازع تھا، جڈیجا (3) کو معین علی نے ایل بی ڈبلیو کیا، بنی (9) اسی انداز میں اینڈرسن کا شکار بنے، اس موقع پر راہنے نے بھونیشور کمار کے ساتھ آٹھویں وکٹ کی شراکت میں اسکور کو 235 تک پہنچایا، بھونیشور 36 رنز پر براڈ کا شکار ہوئے جبکہ راہنے کو 103 رنز پر اینڈرسن نے اپنی ہی گیند پر کیچ کیا، یہ اننگز میں ان کی چوتھی وکٹ تھی، جب دن کا اختتام ہوا تو شامی 14 اور شرما 12 رنز پر کھیل رہے تھے۔