سالگرہ کا تحفہ کترینہ کو رنبیر فرانسیسی جزیرہ پر لے گئے
دونوں نے اپنی اپنی شوٹنگ سے چھٹی لی اور پھر جزیرہ کورسیکا میں سالگرہ کا دن گزارا
دونوں نے اپنی اپنی شوٹنگ سے چھٹی لی اور پھر جزیرہ کورسیکا میں سالگرہ کا دن گزارا۔ فوٹو : فائل
بالی ووڈ کی کامیاب اور خوبصورت اداکارہ کترینہ کیف نے گزشتہ روز اپنی 31 ویں سالگرہ اپنے بوائے فرینڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ منائی اور اس موقع پر رنبیر کپور اپنی ساتھی اداکارہ کو فرانسیسی جزیرہ کورسیکا لے گئے جہاں پر دونوں نے سالگرہ منائی۔
دونوں اداکار ان دنوں ڈائریکٹر امتیاز علی کی نئی فلم ''تماشا '' کی شوٹنگ میں فرانس میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق کترینہ کیف جو پراگ میں ہریتک روشن کیساتھ فلم ''بینگ بینگ '' کے لیے عکسبندی میں مصروف ہیں اس دوران ان کی سالگرہ کے موقع پر کترینہ نے فلم کی شوٹنگ سے 2 دن کی چھٹی لی اور پھر سیدھا جزیرہ کورسیکا ساتھی رنبیر کے پاس چلی گئیں تاکہ اپنی زندگی کے اس بڑے دن کے لمحات کو یادگار بنا سکے' اسی طرح رنبیر کپور نے بھی اس دوران اپنی شوٹنگ سے چھٹی لے لی تھی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پہلے تو یہی اطلاع تھی کہ وہ کورسیکا میں رنبیر کے ساتھ سالگرہ کا دن گزاریں گی مگر بعد میں رنبیر نے سرپرائز دیتے ہوئے کترینہ کو سالگرہ کی رات گیٹ وے پر لے گئے۔ بعد ازاں دونوں اداکار اپنی اپنی شوٹنگ میں واپس چلے گئے۔