ہالی ووڈ جوڑی جینیفر اور تھیروکس رواں ماں شادی کر لیں گے

تقریب سادگی کیساتھ اور چاہتی ہوں مہمان جوتے اتار کر ڈانس فلور پر نظر آئیں، اداکارہ

تقریب سادگی کیساتھ اور چاہتی ہوں مہمان جوتے اتار کر ڈانس فلور پر نظر آئیں، اداکارہ فوٹو : فائل

ہالی ووڈ کی جوڑی اداکارہ جنیفر آنسٹن اور اداکار جسٹن تھیروکس رواں ماہ کے آخر میں میکسیکو میں اپنی شادی کی پلاننگ میں مصروف ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دونوں ان دنوں اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف نظر آ رہے ہیں، دونوں نے 2012ء میں منگنی کی تھی اب جینیفر آنسٹن کی چھٹیاں گزارنے کی پسندیدہ جگہ جوز ڈیل کابو کے پھولوں کے فارم میں اپنی شادی کی تقریب کا اہتمام کریں گے جو 26 جولائی کی شام کو منعقد ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔


شادی کی اس تقریب میں دونوں آنسٹن اور تھیروکس کی فیملی' قریبی دوستوں اور فلمی ستاروں کورٹنے کوکس' چیلسی ہینڈلر' شیرل کرو' بن سٹلر' ٹوبے میگوری اور کامیڈین جمی کمل کے ساتھ ساتھ صرف 50 مہمان مدعو ہیں۔

ذرائع کے مطابق جینیفر آنسٹن اپنی اس شادی کی تقریب سادگی سے کرنا چاہتی ہیں اور اداکارہ کی خواہش ہے کہ اس کے مہمان اپنے جوتے اتار کر اس کے ساتھ ڈانس فلور پر نظر آئیں۔ یہ جینیفر کی دوسری اور جسٹن تھروکس کی پہلی شادی ہے۔
Load Next Story