عام تعطیل پرجلاؤ گھیراؤ سے100 ارب روپے کانقصان ہوا

نقصانات کادرست تخمینہ تفصیلات سامنے آنے کے بعدہی لگایاجاسکتاہے، صدرکراچی چیمبر

نقصانات کادرست تخمینہ تفصیلات سامنے آنے کے بعدہی لگایاجاسکتاہے، صدرکراچی چیمبر فوٹو : فائل

NEW DEHLI:
یوم عشق رسولﷺ کے موقع پرعام تعطیل کے دوران احتجاجی ریلیوںمیںشامل شرپسندوں کی جانب سے لوٹ ماراورجلائوگھیرائوکی وجہ سے سرکاری ونجی املاک کے نقصانات کاعبوری تخمینہ100ارب روپے لگایاگیاہے۔

تاہم تجارت وصنعتی شعبے کے نمائندوں کا کہناہے کہ ان نقصانات کا درست تخمینہ آئندہ چندروزمیںتفصیلات سامنے آنے کے بعدہی لگایا جاسکتا ہے۔

کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابراراحمدنے ''ایکسپریس'' کے استفسار پربتایاکہ ایک دن کیلیے معیشت کاپہیہ رکنے سے شہرکوتقریبا 14ارب روپے مالیت کے خسارے سے دوچار ہوناپڑتاہے۔

جسے 10 سے ضرب دیںتوملکی معیشت کوایک دن کی ہڑتال سے پہنچنے والے نقصان کا اندازہ ہوجائے گا،انھوںنے بتایاکہ فی الوقت کراچی کاصنعتی پہیہ ہفتے کے سات یوم میں سے صرف تین دن چل رہاہے۔

جس کی وجہ ہفتہ وارگیس کی بندش اوربجلی کی لوڈ شیڈنگ ہے،انھوں نے بتایاکہ گیس کی اندھی لوڈ شیڈنگ کے باعث پورے سندھ میں تمام صنعتی یونٹ ہفتے کی شام 7 بجے سے پیرکی صبح 7 تک مکمل بندرہتے ہیں۔


انھوںنے کہاکہ بدھ19ستمبر کوکراچی میں ایک سیاسی جماعت کے رہنما کی ٹارگٹ کلنگ اورحیدری مارکیٹ بم دھماکے پرہونیوالی ہڑتال سے معیشت کو5ارب روپے سے زائدکانقصان پہنچا تھا،جوڑیابازارٹریڈرزایسوسی ایشن کے چیئرمین جعفرکوڑیا نے بتایاکہ جمعے کوکاروبار، درآمد و برآمد،صنعتی و دیگر تجارتی سرگرمیاں معطل ہونے سے ملکی معیشت کو مجموعی طور پرتقریبا 60 ارب روپے سے زائدکانقصان پہنچا ہے۔

انھوں نے بتایاکہ ملک گیراحتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی سے ہونے والے نقصان کا ابتدائی تخمینہ20 تا25 ارب روپے لگایا گیاہے،مظاہرین کے ہاتھوں معیشت کو پہنچنے والے براہ راست نقصان کے علاوہ موبائل فون سروس کی بندش سے بھی کمپنیوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے،انھوں نے کہاکہ پاکستانی معیشت یومیہ بنیادوں پرکمزورہوتی جارہی ہے اورتخمینے کے مطابق پاکستان کی 60 فیصدآبادی کی یومیہ آمدنی دوڈالرسے بھی کم ہے۔

انھوںنے کہاکہ ملک میں جاری غیریقینی حالات بڑھتی ہوئی مہنگائی امن وامان کی سنگین صورتحال کی وجہ سے ملکی معیشت کو بلا واسطہ اور بلواسطہ نقصانات کا سامنا ہے جبکہ جمعہ کو یوم عشق رسولﷺ کے موقع پراحتجاج کے دوران جلائو گھیرائو لوٹ مار اوربدامنی کی وجہ سے معیشت کودرپیش خطرات بالواسطہ بڑھ سکتے ہیں جن سے غیرملکی سرمایہ کاری کے رحجان میں کمی کا رحجان بھی غالب ہوسکتاہے۔

آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے بتایا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی مالیت میں 66.2 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے، اس عرصے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 33 ارب ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 99.2ارب امریکی ڈالرتھی۔

انھوںنے کہاکہ جمعہ سے پیرکی صبح تک اسٹاک ایکس چینجزکی کاروباری سرگرمیاں معطل رہی ہیں اوراب پیرکی صبح اسٹاک ایکس چینج کی سرگرمیاںکھلنے پریہ حقیقت سامنے آئے گی کہ گزشتہ روزہنگاموں سے غیر ملکی سرمایہ کاروںکے ساتھ مقامی سرمایہ کاروںکی حکمت عملی کیاہوگی اورسرمایہ کاروںکی ترجیحات کیا ہوں گی۔
Load Next Story