سونے کی قیمت 62500 روپے تولہ کی نئی ریکارڈسطح پرپہنچ گئی

تولہ و10 گرام قیمت میںبالترتیب 500 اور 429 روپے کااضافہ، چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی

تولہ و10 گرام قیمت میںبالترتیب 500 اور 429 روپے کااضافہ، چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی. فوٹو: فرح کمال

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت13 ڈالرکے اضافے سے 1773 ڈالرکی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوںمیںایک سال کے طویل دورانیے کے بعدہفتے کوفی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلندترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔


خالص سونے کی عالمی قیمت بڑھنے کے نتیجے میں مقامی سطح پر فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور429 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث کراچی،حیدرآباد،سکھر،ملتان،فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد،راولپنڈی،پشاور اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر62500 روپے اورفی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر53571 روپے کی نئی بلند سطح تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ستمبر2011کے دوران مقامی سطح پرفی تولہ سونے کی قیمت62300روپے کی بلندترین سطح تک پہنچی تھی لیکن اس کے بعدسونے کی قیمتوں میں مستقل اتارچڑھائوکارحجان غالب ہواجوہفتے کودوبارہ تیزی کی جانب گامزن ہوا،مقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ چاندی کی قیمت بھی15روپے کے اضافے سے 1160روپے اورفی دس گرام چاندی کی قیمت12.86 روپے کے اضافے سے994.28 روپے ہوگئی۔

Recommended Stories

Load Next Story