شام میں داعش کا ’’شار گیس فیلڈ‘‘ پر قبضہ 23 گارڈز ہلاک 340 ملازمین لاپتہ

باغیوں نے شام کی 8چیک پوسٹوں پربھی قبضہ کرلیا، پیش قدمی جاری،جوابی کارروائی میں 12 جنگجومارے گئے

باغیوں نے شام کی 8چیک پوسٹوں پربھی قبضہ کرلیا، پیش قدمی جاری،جوابی کارروائی میں 12 جنگجومارے گئے۔ فوٹو: فائل

عراق میں برسرپیکار دولت اسلامیہ عراق وشام(داعش) کے جنگجوؤں نے اپنی پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے شام کے علاقے پلمیرا میں شارگیس فیلڈپر قبضہ کرلیا۔


جھڑپ میں 23 شامی گارڈبھی مارے گئے جبکہ گیس فیلڈ کے اندرکام کرنے والے دیگر340گارڈز، انجینئرزاور دیگرملازمین کے بارے میں کچھ پتہ نہیں کہ انھیں بھی ماردیا گیاہے یا باغیوں نے گرفتار کرلیا ہے۔ جھڑپ میں 12باغی بھی مارے گئے۔ گیس فیلڈپر قبضہ کرنے سے پہلے باغیوں نے8چیک پوسٹوںپر بھی قبضہ کرلیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اسلامی ریاست کے جنگجوئوںکی عراق کے علاوہ شامی علاقے میں بھی پیش قدمی جاری ہے۔

دریں اثنا عراقی قصبے امیرلی میں سیکیورٹی فورسزنے باغیوںکا حملہ پسپا کردیاجس میں 15 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ جھڑپ میں 2اہلکار ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔ عراقی فوج نے تکریت شہر کو جنگجوؤں سے آزاد کرانے کادعویٰ کیاہے۔ دارالحکومت بغدادمیں ایک سڑک کنارے بم دھماکے میں 3شہری ہلاک اور10زخمی ہو گئے۔ القاعدہ نے اسلامی ریاست کے خود ساختہ خلیفہ ابو بکرالبغدادی سے مکمل طورپر لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ ادھر ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کی تصویر منظرعام پرآگئی۔
Load Next Story