کاشتکاروں کوفلیٹ ریٹ کے تحت بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ
پنجاب میں بلوچستان کی طرزپرکاشتکاروں کیلیے بجلی کے بلوں کاطریقہ کارنافذ کیاجائے
حکمران خوراک کامصنوعی بحران پیداکرناچاہتے ہیں، چیف جسٹس نوٹس لیں، صدرکسان بورڈ فوٹو : فائل
کسان بورڈپاکستان کے مرکزی صدرسردارظفر حسین خان نے زرعی ٹیوب ویلزکے بھاری بلوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ کسان زرعی ٹیوب ویل کیلیے بجلی کے وہ بدنصیب صارف ہیںجواکیسویں صدی کی اذیت ناک لوڈشیڈنگ اوربجلی کے ناقابل ادائیگی بل اداکرنے پر مجبورہیں اوروہ اس بجلی کابل بھی اداکرتے ہیںجووہ استعمال نہیںکرتے،وہ لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔صدرکسان بورڈ پاکستان نے کہا کہ واپڈاکی بلنگ کی وصولی کاطریقہ کارکسانوں کی معیشت پرایک بہت بڑا ڈاکہ ہے۔
واپڈااپنی نااہلی اور کرپشن بددیانتی چھپانے کیلیے انتہائی غیرمناسب طریقہ کار اختیارکررہاہے۔ہماری آزاد اورخود مختارعدلیہ بے گناہ اوربے قصور کسانوںسے اووربلنگ کے حوالے سے کوئی بھی عملی قدم نہیںاٹھارہی۔
چیف جسٹس کواس صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔بجلی کے بلوں میں عائدفیول ایڈجسٹمنٹ، الیکٹریسٹی ڈیوٹی اوردیگر نام نہادچارجزفوری ختم کیے جائیں۔کیا ہمارے حکمران کل پاکستان کی 80فیصد زراعت کرنیوالے صوبہ پنجاب کے کسانوں کوبھی دیگر صوبوں کی طرح زرعی ٹیوب ویل کیلیے فلیٹ ریٹ پربجلی مہیا نہیں کرسکتے ؟کیا یہ کسانوں کا معاشی قتل عام کرناچاہتے ہیں؟
کیا ہمارے حکمران ملک میں خوراک کا مصنوعی بحران پید اکر کے بدامنی پیداکرناچاہتے ہیں؟کسان بورڈ پاکستان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ پنجاب بھر کے کاشتکاروں کوفوری طورپر بلوچستان کی طرزپرقابل ادائیگی فلیٹ ریٹ کے تحت بجلی فراہم کرے بصورت دیگر کاشتکار بجلی کابل ادا کرنے کے قابل نہیںرہیں گے۔