منچلے کا تیز رفتار ٹرین پر چھلانگ لگانے کا شاندار مظاہرہ
پیرس میں ایک سرپھرے کرتب باز نے چلتی ٹرین پر چھلانگ لگا کر دیکھنے والوں کو حیران و پریشان کردیا
پوما نامی کرتب باز نے تیز رفتار ٹرین پر پل کے اوپر سے کود کر چڑھنے کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ فوٹو : فائل
یوں تو چلتی ٹرین میں سوار ہونا کسی طور پر بھی خطرے سے خالی نہیں لیکن جب بات ہو شہرت کی تو منچلے اس کے لیے بڑے سے بڑا خطرہ مول لینے کے لیے تیار رہتے ہیں۔
ایسا ہی ایک منظر فرانس کے مشہر شہر پیرس میں بھی دیکھا گیا جہاں ایک سرپھرے کرتب باز نے چلتی ٹرین پر چھلانگ لگا کر دیکھنے والوں کو حیران و پریشان کردیا۔ پوما نامی کرتب باز نے تیز رفتار ٹرین پر پل کے اوپر سے کود کر چڑھنے کا شاندار مظاہرہ پیش کر کے ثابت کردیا کہ اگر حوصلے بلند اور لگن سچی ہو تو ہر کام ممکن ہے۔