امریکی سائنس دانوں نے مضر اثرات نہ رکھنے والا ذیابیطس کے علاج کا ٹیکہ بنالیا

ایف جی ایف پروٹین بڑے موثر طریقہ سے غیر متوقع طور پر گلوکوز پر قابو پاتی ہے ، سائنس دان

ایف جی ایف پروٹین بڑے موثر طریقہ سے غیر متوقع طور پر گلوکوز پر قابو پاتی ہے ، سائنس دان فوٹو : فائل

امریکی سائنس دانوں نے ذیابیطس کے مریضوں کے خون میں دو دنوں تک گلوکوز کی مقدار معمول کے مطابق رکھنے والا ٹیکہ بنا لیا جس کے کوئی مضراثرات بھی نہیں ہیں۔


اس طرح ذیابیطس کے علاج میں مزید آسانی پیدا ہوجائے گی۔ حالیہ شائع شدہ رپرٹ کے مطابق سالک انسٹی ٹیوٹ فار بائیوجیکل اسٹڈیز کے ماہرین نے بتایا کہ چوہیا میں ایف جی ایف پروٹین ٹیکے ذریعے خون میں شامل کی گئی جس کے بعد چوہیا کے خون کے نمونوں میں دو دنوں سے زائد عرصہ کے لیے شوگر کی مقدار معمول کے مطابق پائی گئی۔

انسٹی ٹیوٹ کے سائنس دان رونالڈ ایونز نے بتایا کہ ایف جی ایف پروٹین بڑے موثر طریقہ سے غیر متوقع طور پر گلوکوز پر قابو پاتی ہے اور اس دریافت سے ذیابیطس (شوگر) کے مریضوں کے علاج کے لیے معیاری مزید موثر اور محفوظ ترین ادویات کی تیاری کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق ذیابیطس میں مبتلا موٹے موٹے چوہوں میں بھی اس ٹیکہ کے کامیاب تجربات کرلیے گئے ہیں۔
Load Next Story