23 قیراط سونے کے نقش کیساتھ دنیا کا مہنگا ترین سرف بورڈ
3.1 ملین ڈالر مالیت کی دی ریمپنٹ نامی اس دلکش سرف بورڈ کو نیوزی لینڈ کے نامور سرفر روئے اسٹورٹ نے تیار کیا ہے
3.1 ملین ڈالر مالیت کی دی ریمپنٹ نامی اس دلکش سرف بورڈ کو نیوزی لینڈ کے نامور سرفر روئے اسٹورٹ نے تیار کیا ہے۔ فوٹو : فائل
شاہانہ طرز زندگی گزارنے والے افراد کو اکثر بیش قیمت اشیا جمع کرنے کا شوق ہوتا ہے جو نت نئی قیمتی اشیا خرید کر اپنی شان و شوکت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔
ایسے ہی افراد کے لیے دنیا کا مہنگا ترین سرف بورڈ تیار کیا گیا ہے۔ 3.1 ملین ڈالر مالیت کی دی ریمپنٹ نامی اس دلکش سرف بورڈ کو نیوزی لینڈ کے نامور سرفر روئے اسٹورٹ نے نایاب درخت پاؤلونیز اور کاہیکاتیا کی لکڑی تراش کر تیار کیا ہے جس کی کل لمبائی 2.3 میٹر ہے۔
انتہائی نفاست اور خوبصورتی سے تراشے گئے اس دیدہ زیب سرف بورڈ پر 23 قیراط خالص سونے کا ایک ایسا نقش بھی نصب کیا گیا ہے جو شیر سے مشابہہ ہے جب کہ اس پر لگا نیلے رنگ کا جگمگاتا فن اور لکڑی کی دلکش علامتی سرنگ اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہے ہیں۔
دنیا کے اس مہنگے ترین سرف بورڈ کے ساتھ سمندر کی بلند لہروں پر سرفنگ تو شاید ہی کوئی کرے لیکن یہ اپنے خریدار کے اعلیٰ طرز زندگی کی علامت ضرور بن جائے گا جس کی ابتدائی قیمت خرید 13 لاکھ ڈالر متعین کی گئی ہے۔