لارڈز ٹیسٹ کا پلڑا برابر کنٹرول کی جنگ عروج پر پہنچ گئی

بھارت کو145کی سبقت،مرلی وجے کی ففٹی، انگلش پلیئر پلنکٹ کے 55 رنز

بھارت کو145کی سبقت،مرلی وجے کی ففٹی، انگلش پلیئر پلنکٹ کے 55 رنز ۔ فوٹو : اے ایف پی

لارڈز ٹیسٹ پر کنٹرول کی جنگ عروج پر پہنچ گئی، فی الحال میچ کا پلڑا برابر ہے۔


تیسرے دن بھارت نے 145رنز کی سبقت حاصل کرلی، ٹیم نے دوسری اننگز میں4 وکٹ پر 169رنز جوڑے، کھیل کے اختتام پراوپنر مرلی وجے59 اور کپتان دھونی 12رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی دوسری اننگز کا آغاز محتاط انداز میں ہوا، 40 پر انگلش ٹیم کو پہلی کامیابی شیکھر دھون کی صورت ملی، وہ 31 رنز بنانے کے بعد بین اسٹوکس کی گیند پر بیک ورڈ پوائنٹ پر جوئے روٹ کے عمدہ ڈائیونگ کیچ کا نشانہ بن گئے، چتیشور پجارا43رنز بناکر پویلین رخصت ہوئے،اگلی ہی گیند پر پلنکٹ نے ویرات کوہلی کو بھی رخصت کر دیا۔

اجنکیا راہنے کی اننگز5 رنز پرتمام ہوگئی، اس سے قبل انگلش ٹیم لیام پلنکٹ کی اولین ناقابل شکست ففٹی کی بدولت 319رنز بنانے میں کامیاب ہوئی، یوں اسے24 رنزکی معمولی سبقت ملی، ٹیل اینڈرز نے 100 رنز کا اضافہ ممکن بنایا، نائٹ واچ مین پلنکٹ نے 79 گیندوں پر 55رنز ناٹ آؤٹ بنائے، انھوں نے اختتامی پلیئر جیمز اینڈرسن ( 19) کے ہمراہ 43 گیندوں پر 39رنز جوڑے، میٹ پرائر (23 ) کا شامی کی گیند پر شیکھردھون نے پیچھے کی جانب دوڑکر عمدہ کیچ تھاما، بین اسٹوکس (0) اور اسٹورٹ براڈ(4) پر آؤٹ ہوئے، بھونیشور کمار نے 82رنز کے عوض6و کٹیں لیں۔
Load Next Story