مزدورکے قتل کا جرگے میں فیصلہ ملزمان پر 16لاکھ جرمانہ
زرداری برادری کے بااثر افراد کیخلاف قتل کے بجائے اتفاقی گولی چلنے کی ایف آئی آر درج.
زرداری برادری کے بااثر شخص نے قتل کا فیصلہ کرکے ملزمان پر 16 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔فوٹو: فائل
KHYBER AGENCY:
زرداری برادری کے ہاتھوں قتل ہونے والے ہندو محنت کش کے قتل کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔
بااثر افراد کے سامنے محنت کش خاندان بے بس ہوگیا۔ پولیس نے قتل کے بجائے اتفاقی گولی چلنے کی رپورٹ درج کر لی جبکہ زرداری برادری کے بااثر شخص نے قتل کا فیصلہ کرکے ملزمان پر 16 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو غلام حیدر شاہ کالونی میں زرداری برادری کے ہاتھوں مارے گئے 25 سالہ راموں کے قتل کا جرگہ زرداری برادری سے تعلق رکھنے والی بااثر شخصیت حاجی ریاض زرداری نے منعقد کرکے ملزمان کو قصور وار قرار دیتے ہوئے انہیں 16لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
دوسری جانب قتل کا مقدمہ اے سیکشن پولیس اسٹیشن نے درج نہیں کیا، بااثر شخصیت کے دبائو پر مقتول نوجوان کے بھائی سابق عوام دوست کونسلر امیر باگڑی نے بالو جاقبا پولیس اسٹیشن پر رپورٹ درج کرائی کہ میرا بھائی پسٹل صاف کرتے ہوئے اچانک گولی چل جانے سے مر گیا۔