معیاری تعلیم ہی ملکی ترقی کی ضامن ہے طارق مسعود
میٹرک میں اے ون گریڈ حاصل کرنیوالے طلبہ کو ایوارڈ دینے کی تقریب سے دیگر کا خطاب
ISLAMABAD:
المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے میٹرک کے امتحانات میں ضلع بھر کے اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلبا کو ٹیلنٹ ایوارڈ دینے کی تقریب ہفتے کی صبح ایچ ایم خوجہ آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔
تقریب سے مہمان خصوصی رکن سندھ اسمبلی طارق مسعود آرائیں، جنرل منیجر حبیب شوگر ملز ریٹائرڈ کرنل غلام فاروق، ڈائریکٹر پائیٹ غلام رسول کھوجہ، ای ڈی او تعلیم راضی خان جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم ہی ملک کی ترقی کی ضامن ہے۔
ٹیلنٹ ایوارڈ کے اجراء سے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ الطاف شیروانی نے کہا کہ گزشتہ 14برسوں سے ہم ٹیلنٹ ایوارڈ کی تقریب منعقد کرتے آرہے ہیں، ابتدا میں ضلع بھر سے صرف 8طلبا نے اے ون گریڈ حاصل کیا تھا اور آج 208طلباء و طالبات نے اے ون گریڈ حاصل کیا ہے جو ضلع کیلیے ایک اعزاز ہے۔
تقریب سے نصیر یوسفی، مولانا یعقوب قادری، صدر پریس کلب کامران عزیز اللہ ابڑو، صوفی سلیم، ڈاکٹر خوشی محمد صغری و دیگر نے بھی خطاب کیا، تقریب میں ضلع بھر میں میٹرک میں اول پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبہ تبسم، رشید، فاطمہ، دیبا، رحیم، نمرہ قطب، بشریٰ مغل اور دیگر کو ایوارڈ دیے گئے اور طارق مسعود کی جانب سے اول پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبہ کو 5ہزار، دوئم پوزیشن والی طالبہ کو 3ہزار اور تھرڈ پوزیشن والی طالبہ کو 2ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔