پریس کلب پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے مذہبی رہنما
توڑ پھوڑ اورگاڑیاں جلانے کی مذمت،حملہ آوروں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ۔
جمعیت علماء اسلام کے امیر اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
حیدرآباد پریس کلب پر شرپسندوں کے حملے، توڑ پھوڑ، صحافیوں، فوٹو گرافرز اور کیمرہ مینوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ان کی موٹر سائیکلیں کی جلانے کی مختلف مذہبی جماعتوں نے مذمت کی ہے۔
جمعیت علماء اسلام کے امیر اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ جماعت الدعوۃ حیدرآباد زون کے امیر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ یہ عمل نبی ﷺ کی سیرت کے یکسر منافی ہے، اللہ کے رسول کی تعلیمات لوگوں کے ساتھ محبت، پیار اور اخلاق سکھلاتی ہیں۔
عزادار رابطہ کمیٹی حیدرآباد کے رہنمائوں زوار عبدالستار درس، علی گوہر چانڈیو، ریاض علی شاہ و دیگر نے پریس کلب پر حملے کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دتے ہوئے حملہ آوروںکی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ دریں اثنا سنی تحریک نے بھی حیدرآباد پریس کلب پر حملہ اور صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانیکی مذمت کرتے ہوئے شر پسند عناصروںکو بے نقاب کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔
صوبائی رہنماء خالد حسن عطاری، ضلعی کنوینر محمد اکبر رضا قادری، عابد قادری، سید ساجد علی و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں نے پریس کلب پر نہیں بلکہ صحافت پر حملہ کیا ہے۔