تعظیم رسولؐ مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے صاحبزادہ زبیر
گستاخانہ فلم کیخلاف پوری دنیا میں احتجاج کیا گیا ، تاجدارختم نبوتؐ کانفرنس سے خطاب۔
حیدرآباد: پھلیلی میں منعقدہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں جے یو پی کے مرکزی صدر صاحبزادہ زبیر ، حاجی معین و دیگر اسٹیج پر بیٹھے ہیں فوٹو شاہد علی / ایکسپریس
جمعیت علماء پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں نے گستاخانہ فلم کیخلاف بھرپور احتجاج کرکے ثابت کردیا ہے۔
مسلمان ہر چیز گوارا کرسکتا ہے لیکن اپنے نبی کریمؐ کی شان اقدس میں گستاخی کبھی برداشت نہیں کرسکتا، تعظیم رسولؐؐ اس کے ایمان کا حصہ ہے جس پر وہ اپنی جان قربان کرنے میں بھی فخر محسوس کرتا ہے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے پھلیلی میں منعقدہ تاجدار ختم نبوتؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اس بے ہودہ فلم بنانے والوں کیخلاف کارروائی سے گریز کر کے دراصل ان دہشتگردوں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کر رہا ہے جبکہ ہمارے حکمران اسی امریکا کے غلام بنے ہوئے ہیں، اسی لیے عوام امریکا کے ساتھ اس کے حواریوں اور حامیوںکیخلاف بھی اپنے غم وغصے کا اظہار کر رہے ہیں۔
حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے اور صرف زبانی یوم عشق رسولؐ منانے کی بجائے فوری عملی اقدامات کرتے ہوئے احتجاجاً امریکا اور فرانس کے سفیروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دینا چاہیے۔ صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ اگر حکمران واقعی حب رسولؐؐ کا جذبہ رکھتے ہیں تو انہیں فوری طور پر نیٹو سپلائی بند اور امریکی مفادات کی جنگ سے باہر نکلنے کا اعلان کردینا چاہیے۔
انہوںنے کہا کہ7 ستمبر کو قادیانیوںکو غیر مسلم قرار دے کر عقیدہ ختم نبوتؐ کا تحفظ کیا گیا ، نبیؐ کی عظمت کیلیے نکلنے والا بارگاہ الہٰی میں مقبول ہوتا ہے۔ کانفرنس سے ممتاز عالم دین پیر کرم اﷲ الٰہی عرف دلبر سائیں،قاری محمد سلیمان اعوان سروبہ، ناظم آرائیں، گل محمد لاشاری، صاحبزادہ عزیز محمود الازھری، مولانا غلام حیدر لاکھو، حاجی معین الدین شیخ، ڈاکٹر محمد یونس دانش، سید عبدالغنی شاہ، قاری حبیب اﷲ نقشبندی، محمد اسلم نورانی، حافظ محمد رضوان نقشبندی، حاجی ظہیرالدین شیخ اور صاحبزادہ رکن عالم نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ عظمت مصطفیؐ کا تحفظ ہمارے ایمان کی جان ہے۔