تحریک ناموس مصطفیؐ کو سبوتاژ کرنیکی سازش کی گئیمفتی منیب

عاشقان رسولؐ بددل نہ ہوں، 29 ستمبر کی ریلی کیلیے تیاری کریں،انتظامی کمیٹی کو ہدایت.

عظمت مصطفیؐ کا پرچم بلند رکھنا ہمارا ایمان اورعقیدہ ہے،اس مشن پر زندگی بھر کاربند رہیں گے فوٹو: فائل

مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کو ملک بھر میں جو تخریب کاری اور فساد برپا ہوا۔

انسانی جانوں اور اَملاک کو تلف کیا گیا،جلاؤ گھیرائو کے واقعات ہوئے، یہ سب تحریک ناموسِ رسالتؐ کو سبوتاژ کرنے کی سازش تھی اور اس کے نتیجے میں تحریک کا پیغام پس منظر میں چلا گیا اور تخریب کاری کے واقعات منظر پر آگئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جمعۃ المبارک کے تمام تخریبی واقعات کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائے اور ذمے داروں کو قرار واقعی سزادی جائے۔


انھوں نے اپیل کی کہ اہلسنت والجماعت ان واقعات سے بددل نہ ہوں ، ہم ان کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ہفتہ 29 ستمبر کی تاریخی ریلی کے لیے مکمل تیاری کریں، سب لوگ محبت رسولؐؐ سے سرشار ہوکراور باقاعدہ وضو کرکے اِس ریلی میں شریک ہوں ، عظمت مصطفیؐ اور ناموسِ مصطفیؐ کے پرچم کو سربلند رکھنا ہمارا ایمان اور عقیدہ ہے اور اس مشن پر زندگی بھر کاربند رہیں گے ۔

انھوں نے تمام آئمہ وخطبا ، مساجد کے منتظمین اور دینی سیاسی وسماجی تنظیمات کو ہدایت کی کہ وہ ریلی کی انتظامی کمیٹی کے ساتھ مستقل رابطے میں رہیں،انتظامی کمیٹی میں علامہ رضوان نقشبندی ،صاحبزادہ ریحان امجد نعمانی،قاضی احمد نورانی ،مولانا محمد غوث بغدادی ، مفتی وسیم اختر مدنی اور دیگر شامل ہیں ۔
Load Next Story