لاہور؛ اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی کے دوران ایس ایچ او زخمی

ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تھانیدار عاصم کو دو گولیاں لگیں، پولیس

لاہور پولیس کے مطابق ایس ایچ او کو دو گولیاں لگی ہیں—فوٹو: ایکسپریس

لاہور:

ملت پارک میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تھانیدار عاصم زخمی ہوگئے۔

لاہور پولیس کے مطابق اے ایس آئی عاصم کو مبینہ طور پر اشتہاری ملزم کی فائرنگ سے گولیاں لگیں کیونکہ منشیات فروشی کے مقدمے میں مطلوب ملزم عقیل شاہد کو تھانیدارعاصم نے روکا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ اشتہاری ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے فائرنگ کردی اور اے ایس آئی عاصم دوگولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔

لاہورپولیس نے کہا کہ ملزم عقیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور سنگین دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

Load Next Story