جیمز اینڈرسن کے خلاف کیس کی یکم اگست کو سماعت

اولڈ ٹریفورڈ پر شیڈول سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں شرکت پر سوالیہ نشان عائد

اولڈ ٹریفورڈ پر شیڈول سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں شرکت پر سوالیہ نشان عائد۔ فوٹو: فائل

جیمز اینڈرسن کیخلاف کیس کی سماعت یکم اگست کو ہوگی، ان پر پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن بھارتی آل رائونڈر رویندرا جڈیجا کو پویلین واپسی پر مغلظات بکنے اوردھکا دینے کا الزام ہے۔


انگلش پیسر ممکنہ طور پر اولڈ ٹریفورڈ پر شیڈول سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں شریک نہیں ہوسکیں گے، البتہ اتوارسے سائوتھمپٹن پر تیسرا ٹیسٹ کھیلیں گے، منگل کو اس معاملے کی ابتدائی سماعت ہوئی، جس میں اینڈرسن کے نمائندے، ای سی بی اورقانونی ٹیم کے ساتھ بھارت کی جانب سے بھی وکلااور بورڈ آفیشلز نے شرکت کی، جوڈیشل کمشنر گورڈن لیوس نے ٹیلی کانفرنس پرفریقین کا موقف جانا، بھارتی ٹیم انتظامیہ نے انگلش فاسٹ بولر پرآئی سی سی لیول تھری کی خلاف ورزی کی شکایت درج کرائی ہے، جس کے تحت ممکنہ طورپر4 ٹیسٹ میچز کی پابندی عائد ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب انگلش بورڈنے بھی جواب میں رویندراجڈیجا پر لیول تھری خلا ف ورزی کا الزام عائد کیا، جس میں پلیئر پر ایک ٹیسٹ یا 2 ون ڈے میچز کی پابندی لگ سکتی ہے، جڈیجا کیخلاف الزامات کی ابتدائی سماعت کیلیے میچ ریفری ڈیوڈ بون تفصیلات جمع کررہے ہیں، اس کا اعلان بھی جلد متوقع ہے، منگل کو ابتدائی سماعت میں انگلش ٹیم منیجر فل نیل نے جڈیجا پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئی سی سی کوڈ کے لیول 2 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔
Load Next Story