وجہ بتائے بغیر ملازمت سے نکالا گیاانصاف نہ ملا تو خود کشی کرلوں گا الیاس

جو کہتا ہوں وہ کر گزرتا ہوں، اگر انصاف نہ ملا تو خود کشی کرلوں گا، سلیکشن کمیشن کے سابق سربراہ کی دھمکی

جو کہتا ہوں وہ کر گزرتا ہوں، اگر انصاف نہ ملا تو خود کشی کرلوں گا، سلیکشن کمیشن کے سابق سربراہ کی دھمکی۔ فوٹو: فائل

قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے سابق سربراہ محمد الیاس کا کہنا ہے کہ مجھے کوئی وجہ بتائے بغیر ملازمت سے نکالا گیا،بحالی کیلیے اپیل مسترد کیے جانے پر مایوس ہوں۔


اپنا موقف ثابت کرنے کیلیے ایک بار پھر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا، جو کہتا ہوں وہ کر گزرتا ہوں، اگر انصاف نہ ملا تو خود کشی کرلوں گا۔ اس موقع پر موجود محمد رفیق بوگیو نے کہا کہ آئین کے مطابق اتفاق رائے سے ذکا اشرف کو4 سال کیلیے پی سی بی کا چیئرمین منتخب کیا گیا تھا مگر انھیں ہٹا دیا گیا، لاڑکانہ کے اردگرد کے 6 اضلاع کا منتخب نمائندہ ہوں، اپنے مینڈیٹ کے تحت ہی ان کے حق میں ووٹ دیا، وکلا سے مشاورت کر رہے ہیں، جلد ہی سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی اپیل کریں گے۔
Load Next Story