افغانستان نے زمبابوے کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 وکٹ سے ہرا دیا

سیریز میں میزبان ٹیم کو اب بھی 2-1 کی سبقت حاصل ہے، چوتھا اور آخری میچ جمعرات کو ہوگا۔

سیریز میں میزبان ٹیم کو اب بھی 2-1 کی سبقت حاصل ہے، چوتھا اور آخری میچ جمعرات کو ہوگا۔ فوٹو: اے ایف پی

افغانستان نے زمبابوے کو تیسرے ون ڈے میں سنسنی خیزمقابلے کے بعد 2 وکٹ سے ہرا دیا، سیریز میں میزبان ٹیم کو اب بھی 2-1 کی سبقت حاصل ہے، چوتھا اور آخری میچ جمعرات کو ہوگا۔


میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 261رنز جوڑے، اوپنر ہیملٹن مساکیڈزا نے 93 گیندوں پر 84رنز اسکورکیے، کپتان برینڈن ٹیلر( 53) اورسین ولیمز (49) بھی نمایاں رہے، آفتاب عالم اور دوالت زدران نے 2،2 وکٹیں لیں، مہمان ٹیم نے 2 بالز قبل 8 وکٹیں گنواکر ہدف تک رسائی حاصل کرلی، اوپنر جاوید احمدی56 اور عثمان غنی43رنز بناکر نمایاں رہے، محمد نبی نے 42 اور سمیع اللہ شنواری نے 41کی اننگز کھیلیں،سین ولیمز اور نیٹسائی ایم شیوانگے کو2،2 وکٹیں ملیں۔
Load Next Story