نشاط سینما کا فاطمہ جناح اور بمبینو کا افتتاح ذوالفقاربھٹو نے کیا تھا

تمام سینما جدید سہولتوں سے آراستہ اور تاریخی پس منظر رکھتے تھے ،فلم بین,

شہر کراچی کے مشہور اور بہترین سینما گھروں کو جس طرح جلایا گیا۔۔ فوٹو: شفیق ملک اور عابد نواز

شہر کراچی کے مشہور اور بہترین سینما گھروں کو جس طرح جلایا گیا۔

اس پر سینماانڈسٹری، فلم تقسیم کاروں اور فنکاروں کے ساتھ فلم بینوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، کراچی میںتفریح کے حوالے سے شہرت کے حامل ان سینمائوں کا تاریخی منظر ہے۔


،کراچی کے ان سینمائوں میں نشاط سینما1949میں قائم کیا گیا جسے مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ نے تعمیر کیا تھا، سینما کا افتتاح مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح نے1949میں کیا تھا، سینما پر زیادہ تر انگریزی فلموں کی نمائش کی جاتی تھی بعد میں پاکستانی اور بھارتی فلمیں بھی دکھائی گئیں، دور جدید کے تقاضوں کے مطابق اس سینما کو ڈولبی سسٹم سے آراستہ کیا گیا تھا۔

کیپری سینما بھی شہر کا ایک خوبصورت سینمارہا ہے، اس کے پروپرائٹر آصف ہیں،اس کا افتتاح 1968میںکیا گیا،
Load Next Story