امریکی سینیٹ میں پاکستان کی امداد روکنے کا بل مسترد
جب تک پاکستان شکیل آفریدی کورہا نہیںکرتااس کی امداد روک لی جائے ،سینیٹررینڈ پال کے بل میں مطالبہ
جب تک پاکستان شکیل آفریدی کورہا نہیںکرتااس کی امداد روک لی جائے ،سینیٹررینڈ پال کے بل میں مطالبہ،بل کے حق میں 10اور مخالفت میں81 ووٹ آئے. ڈئزائن جمال خورشید
امریکی سینیٹ میں پاکستان کی امداد روکنے کا بل مسترد کر دیاگیا۔ بل ری پبلکن سینیٹر رینڈ پال نے پیش کیاتھا جس میںڈاکڑ شکیل آفریدی کی رہائی تک پاکستان کی امداد روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
بل کی مخالفت میں81 ووٹ ڈالے گئے جبکہ اس کے حق میں دس ووٹ آئے ۔ بل میں لیبیا اور مصر کی امداد میں کٹوتی کی سفارش بھی کی گئی تھی،آن لائن کے مطابق سینیٹررینڈ پال نے بل کے مسترد ہونے کے بعد ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی امداد کا معاملہ انتہائی اہم تھا اور بل اسی فیصد امریکی عوام کے جذبات و خیالات کی عکاسی کرتاتھا ۔ اکثریتی عوام کی یہی خواہش ہے کہ ایسے ممالک جو امریکاکاساتھ نہیں دیتے ان کی امداد کم کی جائے لیکن بدقسمتی سے سینیٹ نے عوامی رائے کومسترد کیا اور ان کے نقطہ نظر کونظرانداز کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ امداد کی مد میں قومی خزانے سے اربوں ڈالرز کی تقسیم روکنے کیلیے جدوجہد ترک نہیںکریں گے ۔