اسٹیٹ بینک کا نئے نوٹوں کے اجرا میں مزید سہولت کا فیصلہ

آج سے10، 20 روپے اور دیگر مالیت کے نوٹوں کے پیکٹس کا فی کس کوٹا بڑھا دیا گیا

مرکزی بینک نے22 جولائی تک کمرشل بینکوں کو صارفین کیلیے87 ارب روپے جاری کیے۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک نے ماہ رمضان المبارک میں عوام کو نئے کرنسی نوٹ کے اجرا کے سلسلے میں مزید سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اس مقصد کے لیے ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر جمعرات 24 جولائی 2014 سے رمضان کے آخری یوم کار تک اپنے کاؤنٹرز سے عوام کو نئے نوٹ جاری کریں گے۔ انتظامات کے تحت ہر فرد کو صرف کاؤنٹر پر اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ یا اسمارٹ کارڈ دکھانے پر 10 روپے مالیت کے 3 پیکٹ اور 20، 50 اور 100 روپے مالیت کے ایک ایک پیکٹ دیے جائیں گے، اس دوران کمرشل بینکوں کی 150 مخصوص برانچوں سے 10 اور 20 روپے کے نوٹوں کا فی کس کوٹا بڑھا کر 2 پیکٹ اور 50 اور 100 روپے کا ایک ایک پیکٹ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 22 جولائی 2014 تک کمرشل بینکوں کو عوام اور اپنے کلائنٹس کو تقسیم کرنے کے لیے 87 ارب روپے مالیت کے نوٹ جاری کیے گئے ہیں۔
Load Next Story