کسی عہدے کا لالچ نہیں حقائق سامنے لارہاہوں ڈاکٹرقدیر

میری سچی باتوں سے ناراض ہونے کے بجائے کچھ لوگوں کو اپنی اصلاح کرناہوگی، گفتگو

میری سچی باتوں سے ناراض ہونے کے بجائے کچھ لوگوں کو اپنی اصلاح کرناہوگی، گفتگو. فوٹو فائل

تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے کہاہے کہ میری سچی باتوں سے کچھ لوگوں کوناراض ہونے کے بجائے خودکوٹھیک کرناہو گا۔


موجودہ حکمران مکمل طورپرناکام ہو چکے ہیں اورقوم کرپٹ سیاستدانوں اورکرپٹ نظام سے نجات حاصل کرنے کیلیے آئندہ انتخابات میں حق اورسچ کا ساتھ دے،امریکاپاکستا ن کا پہلے دوست تھااورنہ ہی آئندہ ہوسکتاہے۔ایک وفدسے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں میں صرف ملک کوکرپشن اور لوٹ مار سے بچانے کیلیے لوگوں کے سامنے حقائق لارہاہوں لیکن کچھ لوگ اپنی شکلیں ٹھیک کرنے کے بجائے آئینہ توڑناچاہتے ہیں جو درست نہیں،مجھے کسی عہدے کاکوئی لالچ نہیں میں صرف حقائق بیان کر رہا ہوں اور آئندہ بھی کرتارہوںگا۔
Load Next Story