غیر ملکیوں کی بھاری سرمایہ کاری نے حصص مارکیٹ کو مندی سے بچالیا
تیزی کے باعث حصص کی مالیت میں مزید16 ارب 10 کروڑ52 لاکھ 43 ہزارروپے کا اضافہ ہوگیا
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 9.32 پوائنٹس کے اضافے سے 30474.75 ہوگیا۔ فوٹو: پی پی آئی/فائل
غیرملکی سرمایہ کاروں کی بھاری سرمایہ کاری نے کراچی اسٹاک ایکس چینج کو مندی سے بچالیا اور انڈیکس پہلی بار30474.75 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
تیزی کے باعث حصص کی مالیت میں مزید 16 ارب 10 کروڑ52 لاکھ 43 ہزارروپے کا اضافہ ہوگیا، ٹریڈنگ کے دوران بینکوں و مالیاتی اداروں، میوچل فنڈز، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے 1 کروڑ27 لاکھ 29 ہزار435 ڈالر کا انخلا کیا گیا جبکہ اس دوران غیرملکیوں نے1 کروڑ8 لاکھ 34 ہزار 818 ڈالر، مقامی کمپنیوں10 لاکھ 77 ہزار221 ڈالر اور این بی ایف سیز نے8 لاکھ 17 ہزار397 ڈالر کی سرمایہ کاری کی جس محدود پیمانے پر تیزی رونما ہوئی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 9.32 پوائنٹس کے اضافے سے30474.75 ہوگیا، کاروباری حجم 66.45 فیصد زائد رہا، 21 کروڑ81 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ 326 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، 116 کے بھاؤ میں اضافہ، 188 کے دام میں کمی اور22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔