مڈل آرڈر کے دل سے وکٹ کھونے کا ڈر نکالنے کی کوشش
عمر اکمل کو ٹیسٹ مزاج میں ڈھالنے کیلیے نیٹ اور میچ میں پریکٹس کرائی گئی
عمر اکمل کو ٹیسٹ مزاج میں ڈھالنے کیلیے نیٹ اور میچ میں پریکٹس کرائی گئی۔ فوٹو: فائل
قومی کرکٹ تربیتی کیمپ میں گذشتہ روز کوچز کی توجہ مڈل آرڈر کے دل سے وکٹ گنوانے کا ڈر نکالنے پر مرکوز رہی، عمر اکمل کو ٹیسٹ مزاج میں ڈھالنے کیلیے نیٹ کے بعد ٹارگٹ میچ میں بھی پریکٹس کرائی گئی، یونس خان، مصباح الحق اور اسد شفیق نے بھی بولرز اور فیلڈرز کو سرگرم رکھا، وہاب ریاض اور جنید خان کو بولنگ کا آغاز کرنے کیلیے تیار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ کا تربیتی کیمپ اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا، جمعرات کو لاہور میں سارا دن بادل چھائے رہنے کی وجہ سے موسم انتہائی خوشگوار تھا جس کا ٹیسٹ سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں نے بھرپور لطف اٹھایا، سہ پہر کو ہلکی پھلکی ٹریننگ سے وارم اپ کے بعد ٹارگٹ میچز کے آغاز ہوا تو عمر اکمل میدان کے بائیں جانب نیٹ میں مصروف ہوگئے، طویل سیشن میں جارح مزاج نوجوان بیٹسمین کو گرانٹ فلاور اور شاہد اسلم نے مختلف زاویوں سے بولنگ کراتے ہوئے ٹیسٹ مزاج سے ہم آہنگ ہونے کیلیے تیار کیا،اس دوران بولنگ کوچ مشتاق احمد بھی بڑی باریک بینی سے ان کے اسٹروکس چیک کرتے رہے۔
دوسری جانب جاری پریکٹس میچ میں مصباح الحق اور اسد شفیق کو 15اوورز میں ایک ہدف دیا گیا تھا جس کو پورا ہونے سے روکنے کا ٹاسک جنید خان اور سعید اجمل کو ملا، ہیڈ کوچ وقار یونس ایک صفحے پر اسکور نوٹ کرتے اور پلیئرز کو بتاتے رہے۔ دوسرے ٹارگٹ میچ میں عمر اکمل نے یونس خان کو جوائن کرکے پیئر بنایا، وہاب ریاض اور محمد طلحٰہ کو بولنگ کرتے ہوئے ہدف کا حصول ناممکن بنانا تھا،تجربہ کار بیٹسمین کو پیسرز کی چند اچھی گیندوں نے گھماکر رکھ دیا،اس پر وقار یونس نے بولرز کی ستائش جبکہ مشتاق نے یونس خان کو بہتری لانے کیلیے مشورے دیے۔ فلاور نے بعض مواقع پر ٹیل اینڈرز کے رنز کی اہمیت کو نظر انداز نہ کرتے ہوئے سعید اجمل اور عبدالرحمان کو بھی نیٹ پر آنے کیلیے کہا۔