لیبیا 30ہزار افراد کا انصار الشریعہ کے مرکز پر دھاوا 10ہلاک
ہلاک ہونے والوں میں 6 فوجی بھی شامل، مسلح گروہوں کا خاتمہ اور قانون کی حکمرانی کو بحال کیا جائے، مظاہرین کا مطالبہ۔
لاک ہونے والوں میں 6 فوجی بھی شامل، مسلح گروہوں کا خاتمہ اور قانون کی حکمرانی کو بحال کیا جائے، مظاہرین کا مطالبہ. فوٹو: اے ایف پی
SIALKOT:
لیبیا کے شہر بن غازی میں 30 ہزار افراد نے مسلح گروہ ''انصار الشریعہ'' کے مرکز پر دھاوا بول دیا جس میں 6 فوجیوں سمیت 10افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہو گئے۔
مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ مسلح گروہوں کا خاتمہ کیا جائے اور قانون کی حکمرانی کو بحال کیا جائے، مسلح گروہوں کے خلاف جارحیت میں اضافہ 11ستمبر کے بعد ہوا ہے جب بن غازی میں امریکی قونصلیٹ پر حملے میں امریکی سفیر سمیت چار امریکی ہلا ک ہو گئے تھے، اس حملے میں ملوث ہونے کا الزام مبینہ طور پر اسلام پسند گروہ انصار الشریعہ پر لگایا جاتا ہے، مظاہرے میں گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی نذر آتش کیا گیا بعد میں جنگجوؤں سے عمارت خالی کرالی گئی۔ اعلیٰ لیبیائی حکام کا کہنا ہے کہ وہ احتجاج کا خیر مقدم کرتے ہیں مگر لوگوں کو غیر قانونی مسلح گروہوں اور ایماندار باغی بریگیڈز میں فرق کرنا چاہیے۔