میری دولت حلال کی ہےعمران آڈٹ فرم سے چیک کرالیںاسحاق ڈار
عمران کچھ بھی ثابت نہ کر پائے تو انھیں سیاست چھوڑنے کا اعلان کرنا ہو گا،بیان۔
عمران کچھ بھی ثابت نہ کر پائے تو انھیں سیاست چھوڑنے کا اعلان کرنا ہو گا،بیان۔ فوٹو: فائل
GUJRANWALA:
سینیٹر اسحق ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر ڈکٹیٹر کی جانب سے شب خون مارنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات کے باعث میرے بچوں نے بیرون ملک اپنی تعلیم مکمل کی اور اپنے کاروبار کا آغاز بھی وہاںسے ہی کیا۔
میرے کسی بھی بچے کا آج تک پاکستان میں کوئی کاروبار نہیں، اسی طرح میں نے اس عرصے میں 6 سال متحدہ عرب امارات میں رائل فیملی کے ساتھ بطور فنانشل ایڈوائزر کام کیا جو بحیثیت چارٹرڈ اکائونٹنٹ میرے 40 سالہ کیریئر کا حصہ ہے اور میری تمام دولت محنت سے کمائی ہوئی حق حلال کی ہے جو میں نے اور میرے بچوں نے متعلقہ ممالک کے قوانین کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے حاصل کی۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان بھی اس حقیقت سے پوری طرح آگاہ ہیں کہ میں نے اسی حق حلال کی کمائی سے ان کی خواہش پر گزشتہ 20سال میں کئی مرتبہ ان کے اسپتال کے لیے مطلوبہ رقوم بھی فراہم کیں۔ سینیٹر اسحق ڈار نے عمران خان کو چیلنج کیا کہ وہ ان کے اور ان کے بچوں کے اکائونٹس کے حوالے سے دنیا کی کسی بھی اپنی پسند کی آڈٹ فرم سے حسابات چیک کرا لیں ' عمران خان سچے ثابت ہوئے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا اور اگر عمران خان کچھ بھی ثابت نہ کر پائے انھیں سیاست چھوڑنے کا اعلان کرنا ہو گا۔