نجم سیٹھی نے بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کو الوداع کہہ دیا

بورڈ میں چیئرمین کی حیثیت سے میرا دور ختم ہو گیا اب گورننگ بورڈ میں رہ کر نئے عہدیداروں کومفید مشورے دوں گا، نجم سیٹھی

نجم سیٹھی نے چند روز قبل سپریم کورٹ میں پی سی بی چیئرمین کے لئے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔ فوٹو: فائل

NEW YORK:
نجم سیٹھی نے بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کو الوداع کہہ دیا، جمعہ قذافی اسٹیڈیم میں بطورسربراہ ان کا آخری روز تھا،اب وہ بطورگورننگ بورڈ اہم رکن سرگرم ہونگے۔


گذشتہ روز انھوں نے تمام اسٹاف سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بورڈ میں چیئرمین کی حیثیت سے ان کا دور ختم ہو گیا تاہم اب وہ گورننگ بورڈ میں رہ کر نئے عہدیداروں کو مفید مشورے دیں گے۔

واضح رہے کہ نجم سیٹھی نے اپنے ایک سالہ دور میں کئی نشیب وفراز دیکھے، انھوں نے چند روز قبل سپریم کورٹ میں پی سی بی چیئرمین کے لئے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔
Load Next Story