شرپسند عناصر جمہوریت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں گیلانی

یوم عشق رسول ؐ پر جانوں اور املاک کا نقصان قابل افسوس ہے، سابق وزیر اعظم۔

یوم عشق رسول ؐ پر جانوں اور املاک کا نقصان قابل افسوس ہے، سابق وزیر اعظم۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
سابق وزیراعظم یوسف گیلانی نے کہا ہے کہ برداشت کے کلچر کو فروغ دینا سیاسی قیادت، مذہبی رہنمائوں، سول سوسائٹی اور میڈیا کی اجتماعی ذمے داری ہے۔


انتہا پسند پاکستانی قوم کو اعتدال پسند، جمہوری اور خوشحال پاکستان کی منزل تک پہنچنے سے نہیں روک سکتے جس کا خواب ہمارے آبائو اجداد نے دیکھا تھا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا یوم عشق رسول ؐ کے موقع پر انسانی جانوں اور املاک کا نقصان قابل افسوس ہے، شرپسند عناصر ایسے اقدامات سے اسلام ملک اور جمہوریت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا گستاخانہ ویڈیو کلپس کیخلاف بیان قابل تعریف ہے۔ مسلم دنیا میں اس فلم کیخلاف احتجاج سے عالمی برادری تک بھرپور پیغام گیا ہے اور توقع کی جا سکتی ہے کہ ایسے مواد کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
Load Next Story