ججوں کی خالی نشستوں کوفی الفور پرکیاجائےعاصمہ جہانگیر

آزادعدلیہ سسٹم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،پشاورمیں سیمینارخطاب

آزادعدلیہ سسٹم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،پشاورمیں سیمینارخطاب۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی سابق صدرعاصمہ جہانگیرنے کہاہے کہ سپریم کورٹ اورہائی کورٹس میںججوںکی خالی نشستوںکوفی الفورپُرکرنا چاہیے۔


آزادعدلیہ سسٹم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، جب تک عدلیہ صحیح طورپرآزادنہ ہوتب تک جمہوری اقدار نہیںچل سکتے ۔ وہ ہفتے کے روز پشاورمیںعدلیہ کی آزادی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہی تھیں۔ انھوںنے کہا کہ ہمیںپاکستان کے اداروںکومضبوط بناناہے، ہم کسی شخص کے خلاف نہیں، ہم نے عدلیہ کی آزادی کے لیے پہلے بھی قربانیاںدی ہیں اور آئندہ بھی عدلیہ کی آزادی کیلیے قربانی دیتے رہیں گے۔

انھوںنے کہا کہ ججوںکی تعیناتی میرٹ پرہونی چاہیے اوران میںصلاحیت اورکردارہونا چاہیے لیکن بدقسمتی سے ایسانہیںہورہاہے۔ انھوںنے کہا کہ اگر بار میںسیاسی شعورنہیں تووکلا عدلیہ کی آزادی کے لیے کیوں سڑکوںپرنکل آئے تھے۔ انھوںنے کہاکہ میرٹ اور ججوں کا احتساب ہونا چاہیے تاہم اگرمیرٹ پر ججوں کو رکھا جائے گاتوججوںکی احتساب کی نوبت نہیںآئے گی جس سے آزادعدلیہ پیداہوگی۔
Load Next Story