شہرکے مختلف علاقوں سے6ملزمان گرفتاراسلحہ اور مسروقہ کاربرآمد

شہرکے مختلف علاقوں سے6ملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ اورمسروقہ کار برآمد کرلی گئی۔

شہرکے مختلف علاقوں سے6ملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ اورمسروقہ کار برآمد کرلی گئی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

شہرکے مختلف علاقوں سے6ملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ اورمسروقہ کار برآمد کرلی گئی۔


کورنگی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم زاہد اﷲ نے بتایا کہ اس نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ڈیڑھ ماہ قبل سہراب گوٹھ الا آصف اسکوائر کے قریب اقوام متحدہ کی ٹیم پرقاتلانہ حملہ کیاتھا جس میں ڈاکٹر سمیت2 افراد زخمی ہوئے تھے،ڈی ایس پی قمراحمد نے بتایاکہ ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے،خواجہ اجمیر نگری پولیس نے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک ملزم حیات خان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کر لی۔

پاکستان بازار پولیس نے اورنگی ٹاؤن گلشن بہار سے ایک ملزم کامران بہاری کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے ایک پستول برآمد کر لی ، کرائم برانچ ون کی پولیس پارٹی نے پیر آباد میں چھاپہ مار کر پولیس مقابلے کے بعد 3 ملزمان سمیر ، محمد سلطان اور رشید کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے ایک کلوشنکوف ، ایک ٹی ٹی پستول اور مسروقہ کار برآمد کر لی ڈی ایس پی کرائم برانچ ون ممتاز علی مگسی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان قتل بینک سے رقم لے کرآنیوالوں سے لوٹ مار کے علاوہ کارلفٹنگ کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔
Load Next Story