سرجانی میں بیروزگار نوجوان نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی

(فوٹو: فائل)

سرجانی ٹاؤن سیکٹر فور سی مراقبہ ہال کے قریب گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 20 سالہ محسن کے نام سے کی گئی جبکہ ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن غلام حسین پیرزاہ نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں نوجوان نے مکان کی پہلی منزل کے کمرے کے دروازے کی چوکھٹ سے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کی ہے جو کہ میکنک کا کام کرتا تھا اور بیروزگار ہونے کی وجہ سے مالی مشکلات اور نفسیاتی مسائل کر شکار ہوگیا تھا۔

تاہم، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔

Load Next Story