آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2015 ٹرافی کی ڈھاکا میں نمائش
بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے اسے وزیر اعظم شیخ حسینہ کو پیش کیا
بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے اسے وزیر اعظم شیخ حسینہ کو پیش کیا۔ فوٹو : فائل
آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کی گذشتہ روز ڈھاکا میں نمائش کی گئی۔
بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے اسے وزیر اعظم شیخ حسینہ کو پیش کیا، اس کے بعد زیرپور کے نیشنل اسٹیڈیم لے جایاگیا، جہاں نیشنل کپتان مشفیق الرحیم اور قائم مقام سی ای او نظام الدین نے ٹرافی تھام کر تصاویر بنوائیں، اس موقع پر مشفیق نے کہا کہ یہ ٹرافی جیتنا ہمیشہ سے میرا خواب رہا ہے، ہمارے عہد کے پلیئرز اپنی کوشش کررہے ہیں ۔
لیکن اگر ایسا نہیں کرپائے تو اگلی نسل کے کھلاڑی ضرور یہ کارنامہ انجام دیں گے، میں مرنے سے قبل بنگلہ دیش کو ورلڈ چیمپئن بنتے دیکھنا چاہتا ہوں۔