تامل اداکارہ ساندرہ ایمی بالی ووڈ فلم میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کریں گی
انتھونی ڈیسوزا کی فلم میں سمیرا ریڈی ہیروئن ہیں، تامل اداکارہ ہیرو کی دوست کے مختصر کردار میں جلوہ گر ہوں گی
فلم میں میرے چند مناظر ہوں گے، پہلی ہی فلم میں چھوٹا کردار میرے لیے بالی ووڈ کے دروازے کھول رہا ہے، ساندرہ ایمی فوٹو: فائل
تامل ٹی وی اور فلموں کی اداکارہ ساندرہ ایمی ہدایتکار انتھونی ڈیسوزا کی فلم میں عمران ہاشمی کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔
اطلاعات کے مطابق فلم جس کا ابھی نام نہیں رکھا گیا ہے میں ان کا کردار عمران ہاشمی کی تامل دوست کا ہوگا جب کہ سمیرا ریڈی فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کررہی ہیں ۔ اس سلسلہ میں ساندرا نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ میں فلم میں عمران ہاشمی کی ایک دوست کا چھوٹا سا کردار کررہی ہوں اور اس میں میرے کچھ ہی سین عکسبند کیے جائیں گے ہدایتکار انتھونی ڈیسوزا نے میری تصاویر دیکھ کر مجھے اس کردار کے لیے مناسب سمجھتے ہوئے منتخب کیا ہے۔
اپنی پہلی ہی بالی ووڈ فلم میں چھوٹا کردار کرنے کے سوال پر ساندارہ ایمی نے کہا کہ انتھونی ڈیسوزا کی فلم جس کا ابھی نام فائنل نہیں کیا گیاہے کہ میں چاہے میرا کردار مختصر سا ہے مگر اس سے میرے لیے بالی ووڈ کا دروازہ کھل گیا ہے اور مجھے امید ہے کہ جس طرح تامل فلموں میں میری پرفارمنس کو پسند کیا جارہا ہے اسی طرح بالی ووڈ میں بھی میری کارکردگی کو سراہا جائے گا اور مجھے جلد ہی اہم کرداروں میں کاسٹ کیا جائے گا۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں آئتم سانگ ایک اہم جز بن چکا ہے اور اس کے لیے میں نے خصوصی تربیت بھی حاصل کر رکھی ہے اگر کسی فلم میں آئٹم سانگ پر بھی پرفارمنس کا موقع ملا تھا انکار نہیں کروں گی مگر اس کے لیے یہ ضرور مدنظر رکھوں گی کہ اس گانے کا میوزک اچھا اور مجھے اپنے رقص کی صلاحیتوں کو بھر پور طریقے سے دکھانے کا موقع مل سکے۔ ایک سوال پر اداکارہ نے کہا کہ عمران ہاشمی کا شمار بالی ووڈ کے کامیاب اداکاروں مین ہوتا ہے اور ان کے ساتھ ساتھ کام کرنا میری خوش قسمتی ہے۔