کینسر میں مبتلا بالی ووڈ اداکارہ حنا خان کا مداحوں کیلیے خصوصی بیان
اداکارہ حنا خان میں گزشتہ برس جون کو بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی
بالی ووڈ اداکارہ حنا خان کینسر جیسے موذی مرض کے خلاف زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں۔
ادکارہ میں گزشتہ برس بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور تب سے وہ کم کم ہی میڈیا پر آتی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنی بیماری اور اس کے علاج سے متعلق مداحوں سے کچھ اہم معلومات شیئر کی ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ کینسر کے علاج کے سلسلے میں کیموتھراپی اور پھر اس کے بعد سرجری کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔