سعودی عرب رمضان میں دنیا کے 45 ممالک میں قرآنِ پاک کے 12 لاکھ نسخے تقسیم کرے گا
سعودی فرمانروا نے دنیا بھر میں 12 لاکھ قرآن پاک نسخے تقسین کرنے کی منظوری دیدی
ماہِ رمضان کے بابرکت اور مقدس مہینے کے شایان شان استقبال کے لیے سعودی حکومت نے متعدد اقدامات کی منظوری دی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی سعودی عرب نے دنیا بھر میں قرآن پاک کے نسخے تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا کے 45 ممالک میں قرآن پاک کے 12 لاکھ نسخے بھیجنے کی منظوری دی ہے۔
قرآن مجید کے ان نسخوں کی تقسیم مملکت کے اسلامی و ثقافتی مراکز اور سعودی سفارت خانوں کے ذریعے کی جائے گی۔
قرآن پاک یہ دیدہ زیب نسخے ایک خاص ایڈیشن ہیں جو شاہ سلمان کی جانب سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے تحفہ ہیں۔
ان نسخوں کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نہایت مہارت اور کاریگری کے ساتھ طباعت کی گئی ہے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کے ان نسخوں کی دنیا بھر کے ممالک میں ترسیل کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔