امدادی ٹوئنٹی 20 کرکٹ میچز سے مجموعی طور پر 10 کروڑ روپے جمع
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قومی ٹیم اور پاکستان اے کے درمیان کرکٹ میچ سے تین کروڑ روپے جمع ہوئے
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قومی ٹیم اور پاکستان اے کے درمیان کرکٹ میچ سے تین کروڑ روپے جمع ہوئے. فوٹو؛فائل
وزیر قانون، تعلیم وکھیل پنجاب رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ امدادی ٹی20 کرکٹ میچز سے مجموعی طور پر 10 کروڑ روپے کے فنڈز اکٹھے ہوئے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قومی سائیڈ اور اے ٹیم کے مابین فنڈ ریزنگ ٹی ٹوئنٹی میچ کے اختتام پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ تمام میچز میں عوام بہت جوش وخروش کے ساتھ اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ عطیات دینے کے لیے شریک ہوئے، گذشتہ تینوں میچز سے ساڑھے سات کروڑ روپے اکٹھے کیے گئے، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قومی ٹیم اور پاکستان اے کے درمیان کرکٹ میچ سے تین کروڑ روپے جمع ہوئے، یہ باقی تینوں شہروں کے مقابلے میں زیادہ رقم بنتی ہے۔