سعودی عرب میں عوام سے آج رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل

عمان میں بھی رمضان المبارک چاند نظر آگیا

سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں رمضان المبارک کا چاند دیکھا جا رہا ہے

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آج 28 فروری کو مغرب کے بعد رمضان المبارک کا چاند تلاش کریں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے عوام کو ہدایت کی ہے چاند نظر آنے کی صورت میں قریبی عدالت میں شہادت جمع کرائیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چاند کو کھلی آنکھ سے دیکھا جائے اور اسلامی اصولوں کے مطابق شہادت دی جائے۔

یہ خبر پڑھیں : 33 سال بعد رمضان میں قدرتی طور پر ایسا کیا ہونے جارہا ہے؟ جانیے

بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ قریبی عدالت کے ساتھ ساتھ چاند دیکھنے کی شہادتیں رویت کمیٹی کو بھی جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

خیال رہے کہ ماہرین فلکیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ سعودی عرب میں 28 فروری کو رمضان نظر آسکتا ہے اور یکم رمضان مارچ کی پہلی تاریخ ہوگا۔

اگر ایسا ہوجاتا ہے تو 30 سال بعد ایسا موقع آئے گا جب اسلامی اور عیسوئی مہینوں کا آغاز ایک ہی تاریخ ہوگا۔

 

Load Next Story