مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم شیراز دفعہ 164 کے بیان کے لیے عدالت میں پیش

ملزم کو سوچنے کے لیے ایک گھنٹے کا وقت دیا گیا، زندگی اور موت کا معاملہ ہے، آپ سوچ لیں، جج

کراچی:

کراچی : مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم شیراز کو دفعہ 164 کے اعترافی بیان کے لیے عدالت میں پیش کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم شیراز کو اعترافی بیان کیلئے عدالت میں پیش کردیا گیا، ملزم شیراز دفعہ 164 کے تحت اعترافی بیان ریکارڈ کرائے گا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے ملزم کو سوچنے کے لیے ایک گھنٹے کا وقت دے دیا اور کہا کہ یہ زندگی اور موت کا معاملہ ہے، آپ سوچ لیں۔

ملزم کا اعترافی بیان کچھ دیر میں ریکارڈ کیا جائے گا۔

Load Next Story