بنگلادیش سے 5 دہائیوں بعد تجارت بحال، پہلا پاکستانی جہاز چٹاگانگ بندرگاہ پر لنگر انداز
پاکستانی جہاز 26 ہزار ٹن چاول لے کر بنگلادیش پہنچا ہے
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تجارت کا آغاز ہونے کے بعد ایک اور پیشرفت سامنے آئی ہے۔
26 ہزار ٹن چاول کی کھیپ لے جانے والا پاکستانی کارگو پی این ایس سی کا جہاز 53 سال بعد چٹاگانگ کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا۔
پاکستانی جہاز ایم وی سبی بنگلا دیش کی بندرگاہ پہنچا۔ جس کے بعد براہ راست تجارت اور رابطے 5 دہائیوں بعد بحال ہوگئے۔
جہاز کے برتھ پر لنگر انداز ڈسچارجنگ شروع ہوگئی۔